شاعرہ حبیبہ پیرجان، فٹبالر عبدالرشید، گلوکار اشرف رضا، سعید محمد مری و فیاض سرپرہ بازیاب

0
247

پاکستانی سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ شاعرہ و آرٹسٹ حبیبہ پیرجان، فٹبالر عبدالرشید، گلوکار اشرف رضا، سعید محمد مری اور فیاض احمد سرپرہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اس با ت کی تصدیق لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کی گئی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ان کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لاپتہ بلوچ شاعرہ اور آرٹسٹ حبیبہ، فٹبالر عبدالرشید، گلوکار اشرف رضا اور سعید محمد مری سمیت 30اگست 2021 کو کوئٹہ سے جبری لاپتہ فیاض احمد سرپرہ بھی باحفاظت بازیاب ہوئے گئے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر لاپتہ افراد بھی بازیاب ہونگے۔

بلوچ شاعر ہ آرٹسٹ حبیبہ پیرجان کی بازیابی کی تصدیق ان کی خاندانی ذرائع نے بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ حبیبہ پیر جان کو 19 مئی 2022 کوکراچی گلشن مزدور، نیول کالونی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ ن کا تعلق بلوچستان کے علاقے تمپ سے ہے اور پچھلے آٹھ سال سے کراچی نیول کے علاقے گلشن مزدور میں رہ رہی تھی۔

بلوچ خواتین حبیبہ پیرجان اور نور جان کی جبری گمشدگی و گرفتاری کیخلاف مکران سمیت بلوچستان بھر میں سخت رد عمل سامنے آیاہے اور گذشتہ ایک ہفتے سے مکران میں روڈ بلاک ودھرنااور شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح تیس اگست 2021 کو کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے فیاض احمد سرپرہ کی اہلیہ نرگس بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے شوہر فیاض احمد سرپرہ کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر فیاض بازیاب ہوکر گھر واپس آگیا۔تمام دوستوں کا شکریہ جنھوں نے اس طویل لڑائی میں میرا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ علی پہلی بار بار اپنے بابا سے ملا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here