بلوچ ڈاکٹرز فورم کا 24 گھنٹوں میں ڈاکٹر دلدار کی عدم رہائی پر شدید احتجاج کا اعلان

0
190

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا کہ ہم بی ڈی ایف کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کی کراچی میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری اور باحفاظت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر دلدار بلوچ حقیقی معنوں میں ایک مسیحا ہیں، بغیر رنگ و نسل انسان کی خدمت میں مسلسل کوشاں رہتے تھے، ان کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

بلوچ ڈاکٹرز فورم سندھ گورنمنٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو فوری رہا کیا جائے۔ چوبیس گھنٹے کے اندر ڈاکٹر دلدار بلوچ کو رہا نہیں گیا تو بی ڈی ایف شدید احتجاج کا اعلان کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here