پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاکستانی فوج کی پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چترال سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نائیک رحمٰن اور ٹانک سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لانس نائیک عارف شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی صفائی کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ مذکورہ علاقوں میں پاکستانی فوج پرہونے والے حملوں کی زیادہ ترذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)قبول کرتی آرہی ہے۔