بلوچ ڈاکٹر فورم(بی ڈی ایف) کے مرکزی ترجمان نے ڈاکٹر امیر محمد مری کی سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک دفعہ پھر شدید بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے۔آئے روز کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی جگہ اور علاقہ پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آ جاتا ہے اور لوگوں کی قیمتی جانیں لے جاتی ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان نے مزید کہا کہ ان تمام ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم حکومت وقت سے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر امیر محمد مری کی سفاکانہ قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کو یا اس واقعے میں ملوث افراد کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے۔