تربت،شارجہ کی پہلی پرواز بحالی کے بعد منسوخ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کرونا وباکی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل بند ہونے والی پی آئی اے کی تربت شارجہ پروازبحالی کے پہلے روزمنسوخ کرد ی گئی۔

تربت شارجہ، تربت دوبئی، تربت مسقط پروازیں کرونا وبا کے باعث گزشتہ سال کے ابتداء میں بند کردی گئی تھیں۔

ڈیڑھ سال بعد پی آئی اے نے 7ستمبر سے تربت شارجہ کیلئے ہفتہ وار2پروازیں منگل اورجمعہ کو چلانے کا اعلان کیاتھا تاہم منگل کے روز پہلی پروازمنسوخ کردی گئی۔

ڈیڑھ سال بعد تربت شارجہ فلائٹ بحال ہونے پر لوگوں نے مسرت کااظہارکیاتھا۔

پرواز کی منسوخی سے دوردراز سے تربت شارجہ کے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہا، مسافروں نے پروازکی اچانک منسوخی کوایک زیادتی قرار دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment