ضلع کیچ اور ضلع آواران کے درمیانی علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے،دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کا گشت جاری رہی
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 20 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ کولواہ کے علاقے کڈ ہوٹل پہنچ گیا ہے،جبکہ دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کا گشت جاری رہا ہے،۔
ایک اور فوجی قافلہ تنزلہ اسمگلر امام بنگلہ کے مقام سے نکل کر شاپکول پہنچ گیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے شاپکول،آتراب،جت کے علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے،
جبکہ ہوشاپ سے اطلاعات ہیں کہ ہوشاپ پل کے پاس ایک نئی فوجی چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی ہے،مذکورہ علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے،جو جاری آپریشن میں سنگینی کا پیش خیمہ ہیں۔