بلوچستان کے علاقے کاہان میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو کاہان کے علاقے کلگری میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کمپنی کے اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے سمیت کمپنی کو مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور کمپنی کو چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیل و گیس کمپنیوں کو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔