بلوچ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ جہانی آپ کے مقام پر گھات لگا کر پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔جہانی آپ کے مقام پر دیر تک دونوں اطراف بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے۔
دستیاب ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی مدد کے لئے مزید فوجی دستے اور گن شپ ہیلی کاپٹر آ پہنچے اور حملہ آوروں کو گھیرنے کی کوشش کی اور یوں ایک بار پھر بلیدہ کے علاقے سور آپ کے مقام پر پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئی ہیں اور فوجی دستوں کی کمک کے لئے آنے والی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے جائے وقوعہ پر شیلنگ کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان دونوں حملے میں فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے تازہ دستے بھی مذکورہ مقام کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں