بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے آج دوپہر بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں ساڑت آف کے مقام پر مقامی آبادی پر آپریشن کے غرض سے آنے والے پاکستانی آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ قافلے میں شامل ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
بی ایل ٹی کے ترجمان میران بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج پر تنظیم کے اسطرح کی حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔