ملائیشیا: پی آئی اے کا طیارہ واجبات کی عدم ادائیگی پر قبضے میں

0
100

پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور پہنچی تھی، کوالالمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی اور طیارے کو قبضے میں لینے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو قبضے میں لیے جانے کے بعد پی آئی اے کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے، 18 رکنی عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک فریق کے درمیان اس لیز کے معاملے پر مقدمہ چل رہا ہے جسے احسن طریقے سے نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ میں پرواز پر پابندی برقرار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here