ضلع کیچ : خونریز فوجی آپریشن جاری ، 4افرادشہید، کئی زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے ”ہپت کنڈگ “میں پاکستانی فوج کی خونی آپریشن سے 4افرادشہید اورکئی افرادکی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ”ہپت کنڈگ “ میں سول آبادی پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی ہے ۔

جس کے نتیجے میں چار افراد کی شہادت اورکئی افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جن میں خواتین وبچوں سمیت بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ کولواہ اور گردونواح کے دیگرعلاقوں سمیت پہاڑی سلسلوں میں خونریز فوجی آپریشن کا سلسلہ گذشتہ تین دنوں سے جاری ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کے اس آپریشن کے آغاز سے ہی شہری علاقوں کے مواصلاتی نظام کو بھی معطل کردیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی اطلاعات کو باہر جانے سے روکا جاسکے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ پہاڑی سلسلوں میں جہاں خانہ بدوش رہتے ہیں کے خارجی و داخلی راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں اور فورسز کی بڑی تعداد علاقوں میں موجود ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر کی بمبارمنٹ کی آوازیں پورے پہاڑیوں میں گونج رہی ہیں۔

ضلع کیچ کے پہاڑی سلسلوں میں جاری اس خونی آپریشن کی مزید تفصیلات آنے پر اس میں شامل کئے جائینگے۔

Share This Article
Leave a Comment