حب/ وادی مشکے : پاکستانی فوج ہاتھوں پانچ افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی اوروادی مشکے سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے آواران کے علاقے گشانگ کے رہائشی محمد رمضان ولد شیر محمد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو پانچ روز قبل حب چوکی سے کراچی جاتے ہوئے موچکو کے مقام پر دو سرف گاڑیوں میں سوار خفیہ ایجنسی کے نقاب پوش اہلکار وں نے حراست میں لینے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اور ادھروادی مشکے سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے میانی قلات سے پاکستانی فوج نے محمد رحیم ولد ناکام،عبدالنبی ولد محمد،نصیر ولد سلیم،اور عصاء ولد رسول بخش کوحراست میں لینے کے بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا

Share This Article
Leave a Comment