پنجگور اور سوراب سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگوراور سوراب سے 4 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جن میں کسی کی بھی شناخت نہیں ہوسکی۔

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پسکول کے علاقے سے برساتی نالے سوراپوک کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب سوراب کے تحصیل دشت گوران کے علاقے مل مدرسہ ایریا سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر تھانے کی پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سوراب منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ شناخت کے لیے لاشیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقتولین کی شناخت سمیت واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share This Article