نوشکی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کی گوشت مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جہانزیب نامی شخص کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد فرار ہونے والے دونوں مبینہ حملہ آوروں کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ لیا، تاہم بعدازاں مشتعل افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں بھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ حملہ آوروں کی شناخت الطاف حسین ولد محمد عظیم اور زبیر احمد ولد عابد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تینوں لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article