تربت: سینٹرل جیل میں قید سید بی بی بلوچ کی بھوک ہڑتال پر اہلخانہ کو شدید تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سینٹرل جیل میں قید بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی )رہنما سید بی بی بلوچ کی بھوک ہڑتال پراہلخانہ نے شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی زیرِ حراست رہنما سید بی بی بلوچ گزشتہ دو روز سے اپنے آئینی حقوق اور مبینہ زیادتیوں کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق سید بی بی بلوچ کی صحت پہلے ہی ناساز تھی، جبکہ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ان کے مسائل کے حل اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سید بی بی بلوچ رواں ماہ 3 جولائی سے تین ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل تربت میں زیرِ حراست ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article