ماما قدیر روبہ صحت، اپنے آبائی علاقے سوراب میں آرام کر رہے ہیں ، نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ ماما قدیر بلوچ کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے عظیم رہنما، مظلوموں کی آواز، اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت دن بہ دن سنبھل رہی ہے۔ اس وقت وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے سوراب میں آرام فرما رہے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ ماما قدیر کی صحتیابی محض ایک فرد کی صحت کی خبر نہیں، بلکہ یہ ایک پوری جدوجہد کی طاقت کی بحالی ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ دعا کا دامن نہ چھوڑیں۔ اللہ تعالیٰ ماما قدیر بلوچ کو مکمل صحت، درازیِ عمر اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

Share This Article