پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار گل میر سمالانی، وحید احمد سمالانی اور 13 سالہ عبدالرحمن سمالانی کے کوائف اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیئے ہیں۔
وی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ لواحقین نے تنظیم کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گل میر ولد ٹکری کشمیر خان قوم سمالانی، وحید احمد سمالانی ولد گل میر اورعبد الرحمٰن سمالانی ولد سید میر خان کو سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے کلی بڑو سریاب کوئٹہ سے انکے گھر سے 16 اور 17 اپریل کے درمیانی شب حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگی کئے جانے کے بعد خاندان کو بھی معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے اہلخانہ شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔
لواحقین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو یقینی بناکر انہیں اذیت سے نجات دلائے۔