کولواہ و بلیدہ میں پاکستانی فورسز و تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ اور بلیدہ میں پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ پانچ مارچ کو رات 8 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مادگ کلات میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں تعمیراتی کمپنی کے دو گاڑیوں، جن میں ایک بلڈوزر اور ایک بورنگ گاڑی شامل تھی، پر حملہ کرکے انہیں ناکارہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دنوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ نوجوانوں کو متوجہ کرتی ہے کہ دشمن قوتوں کی بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوکر بلوچ تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Share This Article