حب میں ڈکیتی کی واردات میں رکشہ ڈرائیور قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم مسلح افراد نے دارو ہوٹل کے قریب ایک رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کے بھائی کے مطابق ان کا بھائی رکشہ چلا کر گھر کی کفالت کررہا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے انہیں مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او ہائیٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا ہے کہ دو مسلح افراد عدالت روڈ سے رکشے میں سوار ہوئے اور دارو ہوٹل کے قریب انہوں نے رکشے پر سوار ایک اور مسافر سے اسلحے کے زور پر پرس چھینا جبکہ رکشہ ڈرائیور نے مزاحمت کی جس پر ان پر فائرنگ کی گئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ایس ایچ او ہائیٹ کے مطابق واقعہ کی مزید تفشیش کی جارہی ہے۔

جائے وقوعہ بیروٹ تھانے کی حدود ہے اس پر مزید مشاورت کرکے کارروائی کی جائیگی۔

مقتول رکشہ ڈرائیور کی شناخت اظہار کے نام سے ہوئی ہے جن کا بنیادی تعلق بلوچستان کے علاقے نال سے ہے۔

وہ گذشتہ کئی عرصے سے حب کے علاقے مشکے پاڑہ جام یوسف کالونی میں رہائش پذیر تھے۔

Share This Article