پاکستان فوج نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے اک دعویٰ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 15خارجی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمٰن ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر نے حسب روایت ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں ۔
واضع رہے کہ پاکستانی فوج و دیگر سیکورٹی ادارے بلوچستان میں ماضی میں بھی متعدد مرتبہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے دعویٰ کرتا ر ہے جو بعد ازاں جعلی قرار پائے۔ جس میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پرہوگئی تھی۔