بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ 5640 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5640 دن ہوگئے ۔

بی ایس او پجار کے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک،ڈاکٹر طارق بلوچ، ایم جے بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بہادر بلوچ دشمن کے فریب میں نہیں آتا جو لوگ اپنی قسمت اپنے ہاتھوں سے لکھتے ہیں ان کی سازشیں کارگر نہیں ہوتیں بلکہ شادمانی کامرانی ان کی رگوں میں ایسے سماجاتی ہے کہ ان کی آنکھوں کی سرخی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انتقام اور جیت کے سوا اُنہیں کسی چیز سے سروکار نہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ اس وطن نے ایسے کئی جانثاربلوچ جوان وبزرگ معصوم بچے اپنی آغوش میں پناہ دی ہوئی ہیں جن میں بہت سوں نے اس وطن کی خاطر جام شھادت نوش کیاہے جنہیں اس دھرتی نے اپنے سینے میں جگہ دی ہے جن کی لہو کی خوشبو ارو بادصبااس اُمید کے ساتھ ہر دل میں دھڑکنے کی کوشش کرتی ہے کہ ہر خواب خرگوش میں رہنے والے وطن دوست کو غفلت کی نیند سے بیدار کیاجاسکے جسے اس مٹی پر ہونے والے مظالم وحشتوں کے متعلق کچھ خبر نہیں، کسی کو بلوچ قوم سے ہمدردی پیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرات بھی اسی خطے کی اور احسان بھی ان پر کہ آغاز حقوق بلوچستان سے اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکےگا۔ تمام جبری لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایاجائےگا جن پر مقدمات ثابت ہیں انہیں عدالت میں پیش کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ماضی کی جبری گمشدگیوں سے اپنے آپ کو بری الزّمہ قرار دیاگیا کہ اُن کی کوئی گارنٹی نہیں۔ پچھتر(75) سالوں سے کئی بلوچ پیرو ورنا خواتين کو وقت کے فرعونوں نے جبری لاپتہ کرکے ٹارچر سیلوں عقوبت خانوں کی زیب زینت بنانے کی کوشش کی ان میں سے کئی زندگی کی بازی ہار کر ہمیشہ کے لیے اس دنیافانی سے رخصت ہوگئے اورمتعدد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment