جبری لاپتہ اسامہ پندرانی کے کوائف وی بی ایم کے حوالے کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جبری لاپتہ اسامہ پندرانی کے کوائف لواحقین نے وی بی ایم کے پاس جمع کرادیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کے اہلکاروں نے انہیں 22 اگست 2023 میں جامعہ مسجد قلات سے حراست میں لیا اور مجھے کہا کہ اپنے بھائی اسامہ کو فون کرکے کہو کہ وہ جامعہ مسجد قلات آجائے میں نے بھائی کو فون کرے بلایا ۔اسامہ کے ساتھ میرا دوسرا بھائی بھی آگیا اور ہم تینوں بھائیوں کو ملکی اداروں نے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ ہوئے ۔کچھ دور جانے کے بعد ہم دو بھائیوں کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ اسامہ سے تفتیش کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دینگے لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی اسامہ کو نہیں چھوڑا گیا جسکی وجہ سے انہیں اسامہ کے زندگی کے حوالے سے شدید خدشات ہیں۔

بھائی کا کہنا تھا کہیں ملکی ادارے انہیں نقصان نہ پہنچائے جسکی وجہ سے انکے خاندان کے لوگ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہوئے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیمی سطح لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ اسامہ کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسامہ پندرانی کی طویل جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائے۔

Share This Article
Leave a Comment