بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5620 دن ہو گئے ۔
دالبندین سے سیاسی سماجی کارکن عزیز اللہ بلوچ نصیب بلوچ اور ہر ملبہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ آبادیوں پر یلغار قابض ریاستوں کا ہمیشہ ہی سے شیوہ رہا ہے لیکن جب بلوچ قومی تحریک مختلف نشیب فراز سے گزرتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھی تو قابض ریاست حواس باختہ ہو کر ظلم جبر کی حدوں کو پار کرتے لگی جوتا ہندو ز جاری ہیں ہزاروں بلوچ فرزند جبری طور پر لاپتہ کئے گئے ہیں۔ اور ہزاروں حراستی قتل کے شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں ۔
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی اور حراستی شہادت کے خلاف لاپتہ افراد کے لواحقین نے دی بی ایم بی کے پلیٹ سے گزشتہ سولہ سالوں سے جہوری جد جہد کے تمام ذرائع بروے کار لا رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں ریلیوں سیمیناروں عدالتوں اور کمیشنوں میں پیشیوں کے ساتھ ساتھ طویل ترین بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر عالمی اداروں کی توجہ بلوچستان کی سنگین صورت حال کی جانب مبذول کرانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف ظلم جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے لاتے میں ایک موثر اُٹھا تہوئے تاریخ رقم کردی۔ مگر افسوس کہ ایک غلام قوم سے وابستگی کی وجہ سے دنیا اُن کی جد جہد اور ان کے کردار کو نظر انداز کر رہی ہے کیونکہ آج کی اس سامراجی ممالک کی اجارہ داری کی دنیا میں مظلوموں اور محکوموں کی حقیقی جد جہد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے آرٹی فیشل کردار دلوگوں کو سامنے لایا جانا ہے اپنی وجوعت کی بنا پر دی بی ایم پی کو میڈیا اور عالمی اداروں نے نظر انداز کر دیا ہے ۔ آج کی دنیا میں دہری انسانی حقوق کے نعروں کے پیچھے عالمی اجارہ دار اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بر سر پیکار ہیں جس کی وجہ سے عالمی تنظیمیں انسانی حقوق کا عالمی منشور اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا منشور صرف کاغذوں پر محدود ہوتا جارہا ہے۔