بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5618 دن ہو گئے ۔
نیشنل پارٹی کے ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ، سعدیہ بلوچ، سابقہ سینٹر مہیم خان بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ حقوق تحریک اور سر زمین کی دفاع کے لیے بلند کیے جانے والے قومی صدائوں کی پاداش میں جبرو استبدادیت کا ایک ایسا تسلسل اور اس میں بتدریج شدت کہ یزیدیت بھی نہ شرما جائے۔
سر کشی و سینہ زوری کی ایسی گھمنڈ کے ریاست پاکستان عالمی انسانی کی حقوق کی مروجہ اُصولوں قوانین کا تمسخر اڑا کر انہیں طاقت غرور کے شعلوں کی نظر کرنے میں زرا برابر ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا گویا سرکش ریاست پاکستان ہر قسم کی بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشتنیٰ قرار پایا۔
پنجگور پروم خاران کے ساتھ ساتھ اکتوبر کے اوائل میں ڈیرہ بگٹی قلات ستونگ خضدار مشکے کے علاوہ مختلف علاقے فوجی کارروائیوں کے شدید نشانے پر رہے۔ بلوچ آبادیوں پر بمبار منٹ شیلنگ اور زمینی حملوں کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ فرزندوں کو جبری اغوا کیا گیا ہے۔
ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ میرے فہرست کے مطابق تین مہینے کے اندر اندر پانچ سو سے زائد بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کراچی پنجاب کے بلوچ طالب علم بھی شامل ہیں جن کو میری لاپتہ کیا گیا ہے۔ بلوچ عوام پر فوجی کارروائیاں اور متاثرین کو ہراسان کرنے میں تشویتا حد تک اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت کے اداروں پر پاکستان آرمی کا قبضہ بدستور جاری ہے جہاں علاقہ مکینوں کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ جبری اغوا ما گرفتاریوں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ بھی بڑی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ بلوچ کش مافیا کے دہشت گردوں کی بدمعاشیاں عروج پر ہیں۔ گذشتہ پینے بھاری تعداد پر مشتمل نفری نے فضائی آبادیوں پر دھاوا بول کے لوگوں کو بلا وجہ نے کوپ کیا اور ڈرا دھمکا کر زبردستی گھروں میں گھس کر چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کر کے قیمتی اشیا اور نقدی لوٹ کرلے گئے پھر باقاعدگی سے بھتہ ادا کرنے کا پابند بنایا۔