بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5602 دن ہو گئے ۔
دالبندین سے سیاسی اور سماجی کارکنان غلام دستگیر بلوچ لونگ خان بلوچ اور دیدگ بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ لاپتہ بلوچوں کے لواحقین نے پاکستانی سیاسی مذہبی جماعتوں اور اُن کے پارلیمانی نمائندوں کو بھی بارہا متوجہ کیا مگر یہاں بھی ریاستی نو آبادیاتی جابرانہ فکر و عمل سے وابستگی اور لاپتہ کیے جانے والے بلوچوں اور اُن کے لواحقین کی طرف عدم توجہی بڑی نمایاں نظر آئی۔ یہی صورت حال پاکستانی میڈیا کی بھی ہے خود کو آزاد اور اعلیٰ جموری اخلاقی اور انسانی اقدار کا پاسدار قرار دینے والے میڈیا کے ایک غالب حصے کا کردار اس کے اپنے دعووں کی تھی اور بلوچ قوم سے تعبانہ امتیازی سلوک کی بڑی واضع عکاسی کر رہا ہے۔
عام پولیس جرائم تشدد اور ریاستی اداروں سماج میں بدعنوانیوں کو سطی طور اُچھالنے والا میڈیا بلوچستان میں ریاستی عسکری اداروں کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری اغوا نما گرفتاریوں تشدد مسخ شدہ لاشوں اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کو مجرمانہ حد تک نظر انداز کر رہی ہے۔ ریاستی خفیہ اداروں کے عمر تھوں بلوچوں کے میری اغوا اور گمشدگیوں تشدد قتل غارت گری پر خاموشی جبکہ بلوچ تحریک کو دہشتگردی اور پراکسی وار قرار دینے کا بے ہنگم اور بے دلیل پروپیگنڈ بار بار اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستانی میڈیا بھی بالادست قوتوں کا ہی نمائندہ ہے حالانکہ دنیا بھر کے حق و انصاف اور امن جمہوریت کے داعی حلقے بلوچستان میں ہزاروں بلوچوں کے ریاستی جیری اغوا سفا کا نہ تشدد مسخ لاشوں کی برآمدگی سمیت انسانی حقوق پامالی کی مذمت اور اُسے اُجاگر کر رہے ہیں۔
پاکستانی میڈیا عدلیہ انتظامیہ عسکری خفیہ ادارے کے خفیہ ادارے پارلیمنٹ ر اور سیاسی ادارہ باقی بچا ہے جس سے لاپتہ بلوچوں کے لواحقین سے ا نے رجوع نہ کیا ہو اور اُن سے کوئی کوئی عملی ہمدردی اور حق انصاف نصیب ہوا ہو تے حالانکہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ہاتھوں میں بندوق نہیں اُٹھایا ہے وہ پُر امن اور جمہوری طور پر احتجاج ریکارڈ کراتے آرہے ہیں۔