بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5598 دن ہو گئے ۔

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی فاروق شاہوانی بی ایس او بچار کے سابقہ چیئرمین اسلم جتک سینئر کارکن رحمت اللہ بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکرلواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی پی ایم پی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جھالاوان کا مرکز خضدار ماہ ستمبر کے مہینے میں مقتل گاہ بنا، پاکستانی ریاست کی سرپرستی میں پلنے والے جرائم پیشہ عناصر نے تحریک کے متوالوں کو چن چن کر ٹارگٹ کیا اور کئی نوجوان بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کیا اور کئی فرزند بلوچ پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کی گولیوں کا نشانہ بنے مگر اس حسین وادی کے متوالے ہیں کے تمام تر ظلم جبر کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے تحریک کے لیے اپنی خون سے آبیاری تے ہوتے ہوئے نہیں تھکتے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بے شمار قومی غداروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ قومی غداروں سے ان کے خاندانوں نے قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے اُن کے بارے میں تمام معلومات عدالتوں اور تحریک سے وابستہ تنظیموں کو فراہم کیے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچ عوام قومی غداروں کو کسی صورت بھی قبول کرنے کو تیار نہیں، چاہے وہ اپنا کوئی کتنا ہی قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ بلوچستان میں جاری ظلم، جبر بربریت میں تیزی لائی گئی ہے۔ قابض کی شہ پر بلوچستان میں جاری انسانی حقوق پامالی کی عالمی ایوانوں میں گونجتی آواز کو پاکستانی آئین کی چار دیواری میں قید کرنے اور اقتدار کے سلیکشن میں اپنا اپنا نام درج کراتے ہیں۔ حالانکہ اس وقت بلوچ پشتون دونوں پاکستان کی ظلم بربریت کا شکار ہیں۔ ہمارا دشمن مشترکہ ہے ہمارا ایک کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف تعاون بھی ضروری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment