جمہوریت کے محافظوں کے بغل میں چھری ،منہ میں رام رام والی پالیسی ہے، ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکموت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5500 دن ہو گئے۔

بی ایس او پجار کے سابقہ چیئرمین زبیر بلوچ، نیشنل پارٹی کے سینٹر رہنما ماما غفار قمبرانی خدائے رحیم سمیت دیگر نے کیمپ میں آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جب ظلم، تشدد اور حیوانیت حد سے گزر جائے تو مجبوراً اپنے حقوق کیلئے آٹھ کھڑے ہوتے ہیں پھر قومیں ایک ایسی طاقت بن کر ابھرتی ہیں کہ انہیں روکنا نا ممکن ہو جاتا ہے آنکھیں رو رو کر لال پڑ جائیں کلیجہ غم سے نڈھال ہو کر پھٹنے لگیں تب انسان کوئی بھی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرتا خواہ راستے میں ہزار کانٹے کیون نہ ہوں انہیں پھلانگ کر اپنے دل کو ٹھنڈا کر کے ہی دم لیتا ہے ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج بلوچستان میں کئی ایسی پارلیمانی اور غیر پارلیمانی پارٹیاں ہیں۔ جو الزام تراشیوں میں شغول ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے گریزاں ہیں۔ اور وہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں اور ہزاروں بلوچوں کی امیدوں کو نا امیدی کی شکل دے رہی ہیں اس وقت تمام بلوچ ورنا سچے دل سے اور خلوص سے بلوچستان کی جدوجہد میں اپنا خون پسینہ ایک کیے ہوئے ہیں۔

اس ہمارے بلوچ ورنا نوجوانوں کا راستہ بھی ایک اور منزل بھی ایک ہی۔اب حالات اس کے یا نکل بر عکس ہیں۔ کئی دھڑوں میں تقسیم ہو کر ایک ہی منزل کی جانب رواں ہے۔ یہاں ایسے ہزاروں واقعات وقت کے فرعونوں کے ہاتھوں سے سرزد ہوئی جو ینسوز جاری ہیں۔

چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنا اب ان کے لیے کوئی نئی بات نہ تھی ممتا کے پیار کو آزمائشوں میں ڈال کر ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور مستقبل کے اس معمار کو ان سے چھین کر کسی اندھیر نگری میں پھینک دیا جاتا ہے اور جمہوریت کے محافظ یہ کہتے تھکتے نہیں کہ ہم بلوچستان میں امن و بھاہی چارے کے عمل کے لیے کو شاں ہیں۔ یہ تو وہ بات ہوئی کہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام۔

Share This Article
Leave a Comment