کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5498 دن ہوگئے ۔

خاران سے سیاسی اور سماجی کارکنان نزیر احمد بلوچ،غلام محمد بلوچ سمیت مرد اور خواتین نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریاست عوام کے اندر انتشار اور تضاد پیدا کرتی رہتی ہے۔ لوگوں کو جمع ہونے نہیں دیتی اور اگر ہونے دیتی بھی ہے تو صرف جھکنے کے لیے۔اس لیے قابض فوج،ریاستی فورسز،خفیہ ادارے پورے بلوچ قوم کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچوں کو لاپتہ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ کوہستان مری،کوہلو،کاہان،مچھ،بولان ،مکران،خضدار،قلات،جوعان گردونواح کے شہر دیہاتوں میں آہے روز فوجی آپریشن شہری آبادیوں پر فضائی بمباری کی جاتی ہے۔درجنوں کے حساب سے بلوچ نوجوان،بزرگوں کو شہید کیا جاتا ہے یا پھر اپنے ساتھ لے جاکر لاپتہ کیا جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ تحریک کی راہ میں جدوجہد کرنے والے عام انسان نہیں ہوتے وہ عظیم ہوتے ہیں۔ماما قدیر نے کہا کہ امن کا گہوارہ سرسبز و شاداب گیت گاتے سنگلاخ پہاڑوں کی سرزمین بلوچستان جس کی رعنائیوں میں ہر وقت کھونے کو جی کرتا ہے جس کے پہاڑ جب سفید چادر اوڑھتے ہیں تو حسن کی دیویاں شرما کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن ان سب خوبیوں کی ملکہ آج خون میں لت پت قتل و غارت اور ظلم و ستم کے ہچکولے کھانے پر مجبور کیوں ہے؟

ماما قدیر کا کہنا تھا کہ آج اس وادی بہاراں میں خزاں کو زبردستی دھکیلنے اور یہ حالات پیدا کرنے والے کون ہیں؟ اس سوال کے جواب کے لیے ہمیں ذرا ماضی میں جھانکنا ہوگا کہ آیا ماضی میں یہی حالات تھے۔یقیناً آپ جان چکے ہوںگے کہ بلوچستان کے حالات کو اس دوراہے پر لاکھڑا کرنے میں کن کا حصہ ہے جن کے گناہوں کا خمیازہ پوری سرزمین بلوچستان اور اس کے باسی بھگتنے پر مجبور ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ خون اب سب سے سستا ہوچکا ہے۔ہر طرف خون ہی خون بہایا جارہا ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ بلوچستان کی حالات اس حد تک لانے میں خود حکمران ملوث رہیں ہیں کیونکہ کہ بلوچ خون بہانے والی یہ قوتیں آج بلوچ کو اٹھتے بیٹھتے خود کو بلوچوں کا ہمدرد ظاہر کرنے پر تلی ہوئی ہیں مگر شاید ان کو پتہ نہیں ہے کہ اب بلوچ کو دوست دشمن کی پہچان اچھی طرح ہوچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment