کوئٹہ : جبری گمشدگیوں کیخلاف وی بی ایم پی کا احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5497 دن ہو گئے۔

نوشکی سے امین اللہ بلوچ علاوالدین بلوچ اور بی ایس او پجار کے جنرل سیکرٹری ابرار بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پرامن جدوجہد میں ہر فرد اپنی قربانی سے ایک ادارہ تخلیق کرتے ہوئے اپنے پیچھے روایات اور سچی قوم دوستی کے عظیم جذبات چھوڑ جاتا ہے مقبوضہ بلوچستان میں جہاں آج ہم غلامی کی سانسیں لے رہے ہیں جہاں ایک قوم اپنی جنت جیسی سرزمین میں دوزخیوں کی سی زندگی گذار رہا ہو جہاں مٹھی بھر برے لوگ مال زر سے فیضیاب ہوتے ہیں اور یہی لوگ قابض استعمار کے ایک قصیدہ خواں بن جاتے ہیں روزی کمانے کے باعزت اور جائز طریقے مسدود ہو جاتے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد ناجائز ذریعہ معاش تلاش کرنے میں جتا رہتا ہے ایک ایسی دنیا جس میں اچھے نیک ایماندار لوگوں کو سادہ اور بے وقوف سمجھا جاتا ہو جنہیں کوئی اہمیت نہیں دیا جاتا سمجھدار معاملہ فہیم افراد کی جگہ چالاک عیار مکاروں کا راج ہوتا ہو جہاں سمگلر ڈاکو کرپٹ فریبی خبطی لوگ ریاستی حکمرانوں کی صفوں میں بیٹھے ہوں جہاں قوم دوست خیر خواہ سچ بولنے والے حالات والے واقعات سے اگاہی رکھنے والی جیل زندان اذیت گاہوں کی زینت بنے ہوں غیر پرستی برائی کی تقلید عام ہو جاتی ہو چاپلوسی سفارش و رشوت ستانی اور اپنوں کی توہین بن جائے تاریخی طور پر متحد مستحد قوم تبدیل ہو کر ایک دوسرے کو مارنے یا مرنے پر تل جاتا ہو جہاں کی عدالتیں اور قانون معاملات کو سمجھانے کی بجائے مزید الجھاتی ہوں ایک اسان مسلہ کو سمجھنا یا سمجھانا جان جوکوں کا کام بن جائے تو ایسے حالات میں فرد کا کردار کیا ہونا چاہیے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ باعزت طریقے سے زندگی گزارنی کے لیے ضروری ہیں کہ وہ اپنا قرض چکائیں اپنا فرض ادا کریں انے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے قربانی دیں یہ سرزمین شہیدوں کی سرزمین ہے یہ سرزمین نے ایسے کئی فرزندوں کو جنم دیا ہے جس نے اپنی ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی بکا خوشحالی کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے پرامن جدوجہد یہ قربانیاں ظلم و جبر سے نجات کے لیے دی جاتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment