عبدالطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ عبدا لطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے گئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیملی نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالطیف بنگلزئی ولد بابو سفر خان 19 ستمبر 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ کابو سے مستونگ آرہے تھے کہ کابو ایف سی چیک پوسٹ پر فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور اب تک انہیں عبدالطیف کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے خاندان پریشان ہے تنظیمی سطح پر عبدالطیف کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالطیف بنگلزئی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment