چمن : احتجاجی مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ،2 افراد ، متعدد زخمی، حالات کشیدہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

چمن میں احتجاجی دھرنے کے منتظمین نے حکومت کی سرحدی پالیسی وپاسپورٹ سسٹم کے کیخلاف ایف سی قلعے کے سامنے تائر جلاکر احتجاج کیا ۔

چمن مظاہروں میں درجنوں افراد شریک تھیں جہاں بعد ازاں پاکستانی فرنٹیئر کروپ (ایف سی)نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور ایف سی قلعہ کے سامنے سڑک کو کھولنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

جس پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق6 افراد زخمی ہوئے جبکہ گولی لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

چمن مظاہروں میں درجنوں افراد شریک تھیں جہاں بعد ازاں پاکستانی فرنٹیئر کروپ نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور ایف سی قلعہ کے سامنے سڑک کو کھولنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

زخمیوں اور ہلاک افراد کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment