مستونگ : کیڈٹ کالج سے نکالنے کیخلاف طلبا کامرکزی شاہراہ پر دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں طلبا نے پرنسپل کیڈٹ کالج مستونگ کیخلاف احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

کیڈٹ کالج مستونگ انتظامیہ کی جانب سے عید سے پہلے کیڈٹ کالج کے سیکنڈ ایئر کے طلبا کو کالج سے نکالنے پر طلباءنے احتجاج کیا تھا۔بعدمیں انتظامیہ نے مذاکرات میں طلبا کے مطالبات تسلیم کیے گئے تھے۔ تاہم اب کالج کھلنے کے بعد کالج انتظامیہ نے ڈیڑھ درجن کے قریب طلبا کو کالج سے بغیر نوٹس دیے نکال دیا تھا۔

آج جب طلبا کالج پہنچے تو انہیں کالج میں داخلے سے روک دیا گیا، جس سے کیڈٹ کالج کے تمام طلبا نے بچوں کو کالج میں چھوڑنے تک کالج میں جانے سے انکار کیا اور کالج کے گیٹ کے باہر ہی بیٹھ گئے مگر کالج انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو نہ لینے کی ضد برقرار ہے۔

کالج کے طلبا بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے یہاں پڑھنے آتے ہیں مگر انہیں آدھی رات کو کالج سے باہر رکھنے سے سخت سیکورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ طلبا کو ڈرانے کیلئے اسٹاف کی جانب سے ان کی وڈیوز بھی بنائی گئیں۔

طلبا نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ پر روڈ بلاک کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment