بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5312 واں روز جاری رہا۔
مختلف مکاتب فکر کے لوگ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔
وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے اہلخانہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے اور وہ ذہنی کرب و اذیت سمیت بہت سے مشکلات کے شکار ہوجاتے ہیں اس لیے ریاست اور ریاستی اداروں کے سربراہان لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنا کر غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے۔