پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے جعفر آبادسے ایک نوجوان کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی شناخت سلا ولد وڈیر گاگو بگٹی کے نام سے ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق جبری گمشدگی کا واقعہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )کے ہاتھوں ہوئی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ضلع جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔