پشین : لاپتا نوجوان کی لاش برآمد، لواحقین کا لاش کیساتھ روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پشین کے علاقے یارو سے لاپتا نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمدہوگئی ہے۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کئے مطابق پشین کی کلی ظریف آباد کا ایک نوجوان جو تین دن سے لاپتہ تھا آج اس کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

واقعہ کیخلاف لواحقین نے پشین یارو پل کے مقام پر لاش روڈ پر رکھ کر احتجاجاًشاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرین نے مین نیشنل ہائی وے کو احتجاجاً یارو پل کے مقام پر تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث دونوں طرف ٹریفک معطل ہوگیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دولت خان درانی کی لاش پشین کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے جس کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دولت خان درانی کے قاتلوں کو جب تک گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک روڈ بند رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment