بلوچستان کے علاقے مستونگ اور خضدار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کوبلاک کر دیاہے۔
مستونگ میں 3 لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ ٹو کراچی کی مرکزای شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ۔
مستونگ سے احتجاجی لواحقین کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ڈی سی چوک کے قریب واقع گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی سی ہاؤس کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔
دوسری جانب ضلع خضدار سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورس نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت ذکریا ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو گذشتہ دنوں چار دسمبر کو فورسز نے کیمپ بلا کر حراست میں لیا اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔