افغانستان میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر بادشاہ خان کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی میڈیا دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں کالعدم قراردی جانے والی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہوگیاہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق بادشاہ خان پکتیکا میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا اور وہ ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی کا دست راست تھا۔

بادشاہ خان پاکستان کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

بادشاہ خان کوپاکستان فورسز پرحملہ و کارروائیوں میں شامل قرار دیا جارہا ہے۔

اب تک ٹی ٹی پی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردیدسامنے نہیں آئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment