کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقےسرخاب میں ایک کارروائی میں 4 مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔
دعوے میں کہا گیا ہے کہ فورسزپر حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں 4حملہ آور مارے گئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے چاروں حملہ آوروں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے جو پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اورانتہائی مطلوب تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے بدنام زمانہ شارپ شوٹر شکر دین عرف عمر خالد بھی شامل ہے۔
اب تک مارے جانے والے دوسرے افراد کی شناخت میڈیا کو نہیں بتائی گئی ہے ۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک افراد کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
واضع رہے کہ سی ٹی ڈی جبری لاپتہ افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل کے متعدد کارراوائیوں میں متنازع پائے جاتے ہیں۔