عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 سال کےلیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز ایک سماعت کے دوران جس سے وہ غیر حاضر تھے، انہیں سزا سنائی تھی؛

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، اور اسکی مطابقت میں چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیے جاتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا تھا اور فیصلے میں لکھا تھا کہ کسی بھی شک کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی ثابت ہوچکی ہے۔

ادھر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment