بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت حکمت علی ولد ماسٹر برکت کے نام سے ہوگئی ہے جس کی عمر 17سترہ سال بتایا جارہا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حکمت علی کو گذشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب لا پتہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اہلخانہ کو حکمت علی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں۔