بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی حمایت ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
حملہ تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ہوا۔
بم حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں نامعلوم افراد جو موٹرسائیکل پر سوار تھے نے یاسر بھرام رند کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
بم گھر کے بیرونی دیوار پر لگ کر پھٹ گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی یاسر بہرام رند کے پرنسل گارڈسمیت دیگر ریاستی حمایت یافتہ افراد کوسیٹ لائن ٹائون میں یاسر بہرام کے گھر پرنشانہ بناکر ہلاک کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف قبول کر چکی ہے ۔