بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل کردیئے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق مستونگ کے علاقے آماچ کلی حلیم آباد میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے مسماۃ (گ ب) بنت غلام حیدر سکنہ حال آماچ حلیم آباد اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی محمد راشد زہری خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات شروع کردیئے۔
ایس پی راشد زہری کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔