بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزی شہر تربت میں طلبا کے احتجاج کے ردعمل پرانتظامیہ کا یونیورسٹی بند کرنیکا اعلان کیا ہے ۔
مقامی میڈیابلوچستان رسانکدر کے مطابق طلباء کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں جائز مطالبات کیلئے احتجاج کرنے کی پاداش میں یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن نے 12 اسٹوڈنٹس کے بطورِ سزا رزلٹ روک دیئے ہیں جس کے بعد 7 طلباء سے تحریری معافی نامہ وصول کرکے دوبارہ احتجاجوں میں شریک نہ ہونے کی شرط پر رزلٹ جاری کیا ہے جبکہ دیگر 5 طلباء کا تاحال رزلٹ روکے رکھا ہے جسکے ردعمل میں طلباء سراپا احتجاج ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کا پانچ طلبہ ساتھیوں کے رزلٹ روکنے پر ایڈمنسٹریشن کے خلاف دو روز سے احتجاج جاری ہے۔ آج بروزِ منگل مظاہرین طلباء نے یونیورسٹی کا گیٹ بھی احتجاجاً بند کر دیا جسکے بعد ایڈمنسٹریشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تاحکمِ ثانی کلاسز بند اور ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
احتجاجی مظاہرہ یونیورسٹی طلباء الائنس کی جانب سے ہو رہا ہے جسے طلبہ تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔