دبئی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

دبئی میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ کل 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment