وی بی ایم پی کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔

اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، ہمارے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف ہماری آئینی اور پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرائے۔

واضع رہے کہ گذشتہ مہینے 29 جولائی کو نصر اللہ بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر تنظیم سے مستعفی ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ مخالفت کے باعث نہیں ذاتی اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر دیا ہے۔

یاد رہے کہ نصراللہ بلوچ وی بی ایم پی کے قیام سے ہی تنظیم کے چیئرمین ہیں اور تنظیم کے قیام کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment