نصیر آبادمیں مسلح افرادکا پولیس چوکی پرحملہ،2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد مسلح افرادنے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چوکی پر موجود 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ڈی آئی جی عبدالحئی عامر بلوچ کے مطابق جعفر آباد میں چوکی مندرانی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہاں موجود 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی بھی ہوا، تاہم تمام ملزمان فرار ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment