بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ 4660 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہدا کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے 4660 دن مکمل ہوگئے۔

کیمپ میں ماما قدیر بلوچ کے ساتھ جبری لاپتہ بی ایس او آزاد کے سابق وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ کی ماں اور دیگر بیٹھے رہے۔

سوراب سے سیاسی و سماجی کارکن سعد بلوچ، جنید بلوچ اور دیگر ہم خیال لوگوں نے کیمپ میں آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ شہداء اور جبری لاپتہ لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے اب لاپتہ افراد کی بازیابی کی منزل دن بہ دن قریب ہوتے جا رہے ہیں، دنیا میں جہاں جہاں مظلوم اپنی حق کی آواز بلند کرتا ہے سامراجی قوت اس کی آواز کو دبنے کیلئے مختلف قسم کے حربے استعمال کرتا ہے اور دنیا کے سامنے ان کو دہشتگرد یا شرپسند یا ملک دشمن عناصر ظاہر کرتا ہے جب کسی علاقے یا ملک میں پرامن جدوجہد چل پڑھتی ہے تو یہ ایک ننھے پودے کی طرح دن بہ دن بڑا بن جاتا ہے جس کے آنگن میں ہزاروں لوگ اپنا آشنا بسا لیتے ہیں۔

سامراجی قوت پرامن جدوجہد کو وقتی طور پر کمزور کر سکتے ہیں مگر اس کے لئے سامراجی قوت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوتا کیونکہ جدوجہد کو دبنے کیلئے طاقتور جتنا ظلم کریگی اس کے جواب میں مزید ردعمل سامنے جائیگا پاکستان فوج روز مسخ شدہ لاشیں پھینکتی ہیں امریکہ کے دئیے ہوئے ہتھیار ملکی دفاع کے بجائے بلوچ نوجوان بوڑھے بچے خواتین میں شعور بیدار ہورہا ہے اس میں مذید تیزی لارہا ہے۔

ماماقدیر بلوچ نے مزید کہا کہ مگر بلوچ نے ہمیشہ موت کو غلامی کی زندگی پر ترجیح دی ہے۔ اس کی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ ہزاروں نوجوان بوڑھے بچے خواتین پاکستان کی اذیت گاہوں میں غیر انسانی اذیت برداشت کررہے ہیں جب سے پاکستان نے بلوچستان میں بلوچ کے خون سے پاکستانی حکمرانوں کے ہاتھ رنگے ہیں مگر ریاست پاکستان ایک بار پھر 1971 کا دور دہرا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment