بلوچ لاپتہ افراد کاا حتجاجی کیمپ 4658 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 4658 دن مکمل ہوگئے۔

وکلا برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ میں آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریاستی ادارے وحشیانہ کارروائیوں سے ہمارے پرامن جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتے ہیں، ہم قومی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے، قلات مستونگ منگوچر اور گردونواح میں فوجی نقل و حمل میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ایک بڑے فوجی آپریشن کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کی مخبری کرنے انہیں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کروانے والے ڈیتھ اسکواڈ جن کے سر پہ ریاستی اداروں کی دست شفقت ہے اور انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ جب جہاں کسی کو جبری اغواء کریں یا قتل کریں، دوسری جانب ایسے لوگ نام نہاد سیاسی اور سماجی شخصیات بنے ہوئے ہیں اور معاشرے میں اعلیٰ عزت اور مقام کے متلاشی ہیں، سیول سوسائٹی کو چاہیے کہ ان جیسے کرداروں کو بے نقاب کریں ان کیلئے بلوچ سرزمین تنگ کریں جو بلوچ قوم کے دشمن ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment