بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کا بھوک ہڑتالی کیمپ کو جاری ہے جسے 4649 دن مکمل ہوگئے۔
سیاسی اور سماجی کارکنان سجاد احمد، عبدالحکیم، شیر محمد اور دیگر نے کیمپ میں شرکت کرکے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا دنیا کے اندر ظالم اور مظلوم کے کئی داستانیں ہمیں ملتے ہیں، در اصل جنگیں اس سماج میں جنم لیتے ہیں جہاں ظلم کا بازار گرم ہوتا ہے، جہاں مظلوم کی لاشیں سڑکوں پہ انصاف کیلئے پڑی رہتی ہیں، جہاں بوڑھے جوانوں کی لاشیں کندھا دے رہے ہوتے ہیں، مائیں اپنے لاپتہ بچوں کی یاد میں صدمے سے گزر رہے ہوتے ہیں۔
آج بلوچستان ایک ایسی جنگی تاریخ سے گزر رہا ہے جہاں نو آبادکار نے اپنے طاقت کے بل بوتے پر ظلم کا بازار لگا رکھا ہے، جنرل نیازی ایک سوچ کا نام ہے، جسکے دھارے ریاستی مقتدرہ جی ایچ کیو سے پنپ رہے ہیں، اس سوچ کو بنگلہ دیش میں شکست ہوئی تھی اور بلوچستان میں اس سوچ کو آزمانا ریاست کی بھول ہے، بلوچ ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہے وہ اپنے بہنوں کو غیر کے ہاتھوں اغوا ہونے کے خلاف خاموشی سے نہیں بیٹھے گی، آج جس طرح پورے بلوچستان اور مکران میں سیاسی مزاحمت کی ایک لہر پھوڑ پڑی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد میں نکلنا اپنے حق کیلئے متحرک ہونا اور احتجاجی عمل کو تقویت دینا، ریاستی ظلم کے پالیسیوں کی شکست ہے۔