بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ 4640 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہدا کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے 4640 دن مکمل ہوگئے۔

خضدار سے سیاسی سماجی کارکنان محمد رفیق بلوچ، عباس علی بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہاریکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچستان میں خفیہ اداروں کی جانب سے ظلم کی ہولی کھیلی جارہی ہے، حالیہ دنوں گمشدگیوں میں خفیہ ایجنسیوں ایف سی اور سی ٹی ڈی کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئے ہیں، لیکن قابض کی فوج اور ایجنسیوں نے کسی کو خاطر میں لائے بغیر بلوچستان میں ننگی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ مرکزی حکومت بھی مسلے پر بار بار اپنے بیانات تبدیل کرتی چلی آرہی ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہاکہ حکومت چند افراد کی گمشدگی ظاہر کرتی ہے اور ان افراد کے بارے میں یہ کہتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کے پاس نہیں ہیں حالانکہ حقیقت میں 53 ہزار سے زائد افراد پاکستانی عقوبت خانوں میں قید ہر روز موت کا سامنا کررہے ہیں، لیکن پاکستانی حکومت انتہائی مجرمانہ انداز میں اس معاملے پر انکاری ہے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جونکنے کے لیے پاکستانی حکومت نے متعدد اجلاس منعقد کیے اور کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دیں لیکن کوئی بھی کمیٹی آج تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کرسکی ہے نا عملی اقدامات اٹھایا گیا ہے، کیونکہ بلوچستان ایک چھاؤنی کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں تمام فیصلے فوج اور ایجنسیوں کے ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہیاں فوج اور اس کے حواریوں کی ننگی جارحیت کے خلاف کوئی آواز اٹھائے تو اسے نشان عبرت بنایا جایا ہے دوسری جانب انسانی حقوق کے ادارے کا کردار ماسوائے سالانہ رپورٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ آے روز بلوچستان میں طلباء اساتذہ وکلا ڈاکٹرز سیاسی کارکن اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں آغوا قتل ہوتے آرہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment